لندن(ثناء نیوز)برطانیہ میں ہزاروں طلبا نے ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہزاروں طلبا نے نیشنل سٹوڈنٹ یونین کے رہنما ہیک لیڈ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ طلبا نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق طلبا نے مظاہرے کے دوران بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے علاوہ مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ طلبا مظاہرین راستے میں حائل مختلف رکاوٹوں کو عبور کر کے سوانگ تک پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی لندن میں ہونے والے ان طلبا مظاہروں میں بارش کے باوجود ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے