مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت 1200روپے فی من مقرر کیے جانے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر سب سڈی بحال کرنے کے عمل کو قابل ستائش قرار دی
لاہور (ثناء نیوز) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت 1200روپے فی من مقرر کیے جانے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر سب سڈی بحال کرنے کے عمل کو قابل ستائش قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی زرعی ٹیوب ویل پر سب سڈی دے کر کسان دوستی کا ثبوت دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کاشت کار بلوچستان کا ہو یا سندھ، پنجاب خیبر پختون خواہ کا انھیں ایک جیسے مسائل درپیش ہیں۔ انھوں نے کاشت کاروں کو تاکید کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں تاکہ ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکے۔
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے