غزہ(ثناء نیوز) ترک وزیر خارجہ احمد ڈیوت اوگلو غزہ کے ہسپتال میں زخمیوں کی حالت زار دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے جبکہ ان کی دورہ غزہ کے دوران لی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی گئی ہے اس ویڈیو میں ترک وزیر خارجہ ایک فلسطینی باپ سے ملاقات کے دوران رو رہے ہیں جس کا بیٹا اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوگیا ہے تھا۔ترک وزیر خارجہ فلسطین کے غزن ہسپتال کا دورہ کرنے والے عرب وفد میں شامل تھے ۔ اس موقع پر احمد اوگلو نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حماس اسرائیل جنگ بندی کسی نتیجہ خیز موڑ تک نہیں پہنچ پا رہی ۔فلسطین میں اسرائیلی بربریت کو پورا ہفتہ گزر چکا ہے اور جس میں 136 فلسطینی شہید اور 5 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ عرب وفد اپنے دورے کے اختتام پر رفاع بارڈر کے ذریعے مصر گئے جہاں بارڈر مصر کے عوام فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے