اسلام آباد (ثناء نیوز) اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں کا فارمولا طے کرنے کے لئے عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اوگرا نے عوامی سماعت کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں کیا ہے فیصلہ کے مطابق 28 نومبر کو اوگرا کراچی کے لوگوں کی رائے جاننے کے لئے عوامی سماعت کا انعقاد کرے گا جبکہ 23 نومبر کو لاہور کے شہریوں کی آراء جاننے کے لئے عوامی سماعت کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق عوامی سماعت کے بعد تمام فریقین کی مشاورت سے بننے والا فارمولا پانچ دسمبر کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا .
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے