وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کو پیپلز پارٹی کی بیساکھیاں بھی ان کے منطقی انجام سے نہیں بچا سکتیں اور )ق (لیگ جو پہلے ہی محض ایک تانگہ پارٹی بن چکی ہے ، آئندہ انتخابات کے بعد سائیکل پارٹی بھی نہیں رہے گی
لاہور (ثناء نیوز) وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کو پیپلز پارٹی کی بیساکھیاں بھی ان کے منطقی انجام سے نہیں بچا سکتیں اور )ق (لیگ جو پہلے ہی محض ایک تانگہ پارٹی بن چکی ہے ، آئندہ انتخابات کے بعد سائیکل پارٹی بھی نہیں رہے گی ۔ یہاں پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا چوہدری برادران اپنے ذاتی مفادات کے لئے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے ایک آمر کی گود میں جا بیٹھے اور جب ا س کے غاصبانہ اقتدار کا سورج غروب ہوا تو اسی پرویز الہی نے زرداری کے کندھوں پر سواری شروع کر دی ۔انہوں نے کہا کہ عوام چوہدری برادران کی رنگ بدلتی سیاست سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں او راب یہ جس روپ میں بھی سامنے آئیں گے عوام ان لٹیروں اور ابن الوقت سیاست دانوں کو مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بنک ، این آئی سی ایل ، پڑھا لکھا پنجاب لاہور قصور روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ جیسے منصوبے چودہری برادران اینڈ سنز کے کرپشن کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کر کے بے اختیار نائب وزیر اعظم اپنے دامن پر لگے داغ دھو نہیں سکتے #
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے