نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان سے متعلق ایک اور بل امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کردیا گیا جس میں افغانستان میں مرنیوالے امریکیوں کے بدلے پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی تجویزدی گئی ہے

واشنگٹن (ثناء نیوز ) پاکستان سے متعلق ایک اور بل امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کردیا گیا جس میں افغانستان میں مرنیوالے امریکیوں کے بدلے پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی تجویزدی گئی ہے. پاکستان ٹیررزم اکاؤنٹیبلیٹی بل ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر نے پیش کیا. بل میں سفارش کی گئی ہے کہ افغانستان میں مرنیوالے ہر امریکی کے بدلے پاکستان کی امداد میں 5کروڑ ڈالرکٹوتی کی جائے.بیکرنے بل میں کہا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کو مدد فراہم کر رہا ہے تاہم پاکستان کی فوج اور ایجنسیوں کے کچھ عناصر شدت پسندوں کی مددکررہے ہیں اورشدت پسند اسلامی گروپ امریکیوں کوقتل کرتے ہیں، امریکی یہ سب برداشت نہیں کریں گے. ڈاناروہر بیکرنے یہ الزام بھی لگایا کہ امریکا کے دشمن القاعدہ کے لیڈراسامہ بن۱ لادن کوچھپنے میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مدد بھی فراہم کی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...