پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گیلانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنی ہے تو گھر جا کر کریں

خوشاب (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گیلانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنی ہے تو گھر جا کر کریں ۔ کسی جنرل کو حق نہیں پہنچتا کہ جمہوری حکومت ختم کرے ۔ پیپلزپارٹی کو 15 سال ملے اس کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ ہم کو ساڑھے چار سال ملے جس میں ہم نے عوام کی قسمت بدل دی ۔ عوام کی تقدیر بدلنے کی قسم کھائی ہے حکومت نے 2 دن میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میں بھی عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گا وہ خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چودہری نثار علی خان نے بھی خطاب کیا ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ میں خوشاب کے لوگوں سے دلی محبت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے کبھی ( ن ) لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑا مجھے خوشاب کے لوگوں پر بڑا فخر ہے ۔ شہباز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ میں خوشاب کے لئے 50 کروڑ روپے کا پیکج لے کر جا رہا ہوں مگر میں نے انہیں کہا کہ 50 کروڑ نہیں 100 کروڑ روپے کا پیکج دیا جائے یہ باقی تمام ترقیاتی سکیموں کے علاوہ ہے جو ایک خصوصی پیکج ہے ۔ یہاں ایسے بے شمار نوجوان ہوں گے جو بے روزگار ہیں اور بے شمار بچے ہوں گے جو سکول بھی نہیں جا سکتے ہوں گے اس پر غور کر رہے ہیں کہ کس طرح ان لوگوں میں خوشحالی آ سکے کتنے افسوس کی بات ہے نواز شریف اس ملک کے لئے دن رات کام کر رہا تھا ہمیں صرف ساڑھے چار سال ملے تھے اور ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی مگر پیپلزپارٹی کو 15 سال ملنے کے باوجود کچھ نہیں کیا ۔ میں سوچتا رہتا ہوں کہ نواز شریف جو اس عوام کی خوشیوں کے لئے دن رات کام کر رہا تھا اور ایک جرنیل نے اسے اٹھا کر جیل اور پھر ملک بدر کر دیا اگر ہم کام کرتے رہتے تو آج ملک کی تقدیر بدل ہو چکی ہوتی ۔ ملک میں خوشحالی آ رہی تھی یہاں ترقی ہو رہی ہوتی بھارت بھی پاکستان سے پیچھے تھا ایسے ہی بھارت کا وزیر اعظم پاکستانہ آیا ۔ کیونکہ بھکاری نہیں تھے ہم نے سب کچھ اپنے وسائل سے کیا ۔ ایٹمی دھماکے اپنی مدد آپ کے تحت کئے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم آپ کو 5 ارب ڈالر دیں گے مگر ایٹمی دھماکے نہ کریں مگر میں نے جواباً کہا کہ 5 تو کیا اگر آپ 25 ارب ڈالر بھی دیں تو ہم ایسا کرنے سے باز نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنا ضمیر بیچیں گے ۔ انہوں نے عوام سے پوچھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھا تو کیا کبھی ایک گھنٹے کی بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ۔ پیپلزپارٹی نے ملک کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے میں حکومت سے کہتا ہوں کہ اگر انہوں نے 2 دن میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو پھر نواز شریف بھی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سڑکوں پر ہو گا ۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے اقتدار سے ہٹا کر مشرف نے میرے اور اپنے 12 سال ضائع کر دے بھارت جو ہم سے پیچھے تھا آج وہ ترقی میں آگے ہے ۔ اس کا روپیہ بھی پاکستان کے روپیہ پر بھاری ہے میں نے قسم کھا رکھی ہے کہ ملک کی تقدیر بدلوں گا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے کو ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ ملک میں خوشحالی آئے مگر زرداری نے میرے سارے خوابوں پر پانی پھیر دیا اور وعدے ایفا نہ کیئے بلکہ کہا کہ وعدے کوئی قرآن حدیث نہیں ہوتے ۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے ملک عزیز ہے میں اس کی خوشحالی چاہتا ہوں ہم نے جج بحال کرنے کے لئے لانگ مارچ کیا اور کامیاب ہوئے اور آج بھی وہی حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔ حکمران سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کر رہے ۔ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو سزا دی ہے ۔ مگر وہ اس فیصلے کو ماننے کے بجائے کہتے ہیں کہ میں اپیل کروں گا ۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ یہ انسانوں کی بستی ہے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلے مانو اگر اپیل کرنی ہے تو گھر جا کر کرو ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج ملک پر ڈاکوؤں اور لیٹروں کا قبضہ ہے انہیں بھگانے کے لئے ہم سب کو میدان میں آنا ہے ۔ آصف زرداری کی ڈکیتیوں کو روکنے کے لئے میدان عمل میں آنا ہو گا ۔ یہ علاقہ مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے اور رہے گا یہاں کوئی ڈاکو قبضہ مافیا اور مداری نہیں آ سکتا ۔ ایٹمی دھماکے تو ڈیرہ سال تک بیرونی امداد بند ہوئی

تبصرے