وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کا معاملہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے پر تیار ہیں
اسلام آباد (ثناء نیوز )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو کا معاملہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے پر تیار ہیں جبکہ ہمسایہ ملکوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے حوالہ سے پاکستان پر بہت زیادہ پریشر ہے اور سپلائی کی بندش سے نیٹو کے 48 ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانی سفارشات کی روشنی میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالہ سے مذاکرات جاری ہیں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو کے رکن ممالک میں 40 لاکھ پاکستانی روزگار کما رہے ہیں اور پاکستان کو زر مبادلہ بھیج رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ اور قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا
تبصرے