سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ پر تشدد کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے
اسلام آباد (ثناء نیوز ) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ پر تشدد کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس آج (ہفتہ ) کو ہوگا جس میں وحیدہ شاہ کا ٹرائل ہو گا جبکہ سیکرٹری الیکشن نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدنے وحیدہ شاہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف کیس کا سمری ٹرائل آج( ہفتہ ) کو کراچی الیکشن کمیشن میں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے تاکہ میڈیا کو مجھ پر تنقید کا موقع نہ ملے میںنے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن وزیراعظم اور الیکشن کمیشن نے میرا استعفیٰ قبول نہیںکیا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس مقدمہ سن کر فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ایف آئی آر دیر سے درج ہوئی
تبصرے