لندن (ثناء نیوز )برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور آٹو ایسوسی ایشن نے وارننگ دی ہے کہ فیول پرائس مزیدبڑھ سکتی ہیں۔پیٹرول اوسطاً فی لیٹر137.44 پاؤنڈ ہوگیا جو گزشتہ برس مئی کے مقابلے میں ایک پینس زیادہ ہے۔جبکہ ڈیزل 144.67پاؤنڈ فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. بریڈفورڈ کے نواحی علاقے شپلی سے حکومت جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ فلپ ڈیوس نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پیٹرول و ڈیزل پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لئے پیٹرول و ڈیزل پر سے ڈیوٹی و ٹیکس کی شرح کم کریں۔فلپ ڈیوس کا کہنا تھا کہ برطانیہ پورپ میں پیٹرول و ڈیزل سے سب سے زیادہ ٹیکس وصول کررہاہے۔فلپ ڈیوس کے مطابق پیٹرول پر 60 فیصد ڈیوٹی نے پیٹرول کو یورپ بھرمیں سب سے زیادہ مہنگا کردیا ہے
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے