نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری


کراچی (ثناء نیوز )صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ،جبکہ رینجرز اورپولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایک مغوی کو بازیاب کرا کے 5 اغواکاروں سمیت ایک ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا ہے۔دریں اثناء لیاقت آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کے ہاتھ اور پاؤں بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،مقتول کی شناخت 30 سالہ در محمد کے نام سے ہوئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ادھر گارڈن کے علاقے میں رام سوامی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،،دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب پولیس مقابلے کے دوارن ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے پستول برآمد کی ہے پولیس کا کہنا ہے کے ہلاک ہونے والا شخص ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میںرینجرز اورپولیس کی کارروائیوں میں ایک مغوی کو بازیاب کرا کے 5 اغواکارگرفتارکرلیے گے، ایک ٹارگٹکلر بھی پکڑاگیا. ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں رات گئے رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے ایک روز قبل بلدیہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے سرفراز نامی نوجوان کو بازیاب کرالیا. کارروائی کے دوارن لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ بر آمد کرلیاگیا. پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے ناتھا خان کے علاقے سے ساجد نامی شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا. پولیس کادعوی ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے. مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...