نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وفاقی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سلالہ حملے پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگے


اسلام آباد (ثناء نیوز ) وفاقی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سلالہ حملے پر پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگے جبکہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی اور خود مختاری پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ محاز آرائی کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے اس کے سنگین مضمرات سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔مسئلہ کشمیر سمیت تجام دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ جامع مذاکراتی کو سعت دینا چاہتے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی کابینہ فعالیت کا مظاہرہ کرے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار منگل کو اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا۔ نو منتخب وزیر اعظم نے آئین کے تحفظ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا پیش رو ئے اصولی موقف پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم قومی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو اس سے جمہوریت کی بنیاد وں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہم جمہوری نظام اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک جس نازک موڑ پر کھڑا ہے ایسی صورتحال میں کسی بھی منفی پروپیگنڈہ سے عوام کے حوصلے پست ہو سکتے ہیں۔ ہمیں ایسی کوششوں کو نا کام بناتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے بحران کے حل کے لیے حکومت سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے بجلی گھروں کو گیس اور تیل کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو معیشت سماجی حالات کے طور سیاست پر بھی اس بحران کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے زراعت کو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔حکومت کسی صورت زراعت کو بجلی کی کمی سے متاثر نہیں ہونے دے گی۔ وزیر اعظم نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو پاور سیکٹر کو بغیر کسی تعطل کے یومیہ 28000 تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اضافی گیس و تیل کی فراہمی کے نتیجہ میں نیشنل گرڈ سسٹم میں یومیہ 1200 میگا واٹ مزید بجلی شامل ہو گی۔و زیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی اداروں و محکموں پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی کے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی 180 کروڑ کی ننمائندگی کرتا ہے کسی پارلیمنٹ کی خود مختاری اور بالا دستی کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ پارلیمنٹ صرف اور عوام کو جوابدہ ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے سے انتہاء پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا ،امریکہ، پڑوسی ممالک بشمول بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں وزیر اعظم نے سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی افواج کے بلا جواز حملے کی وجہ سے نیٹو سپلائی کو بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے پر امریکی معافی قومی مطالبہ ہے۔پارلیمنٹ باضابطہ طور پر اس بارے سفارش کر چکی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسئلے کو اتفاق رائے سے حل کرنا چاہتی ہے۔ تمام بلوچ رہنماؤں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ امریکا سلالہ حملے پر غیر مشروط معافی مانگے, بلوچستان مسئلہ کو قابل قبول انداز میں حل کرنے کیلئے بلوچ قیادت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں.وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے. بھارت کیساتھ تمام متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...