مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ سندھ سمیت پور ے ملک میں لوگ مسلم میگ (ن) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں
کراچی(ثناء نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ سندھ سمیت پور ے ملک میں لوگ مسلم میگ (ن) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب ملک میں انتخاب ہوں گے اور ان کی جماعت سندھ میں میدان مار ے گی۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں میں سابق صوبائی وزیر سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین حاجی شفیع محمد جاموٹ کی ان کے ساتھیوں اور درختوں وکلا کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر لاہور سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے میاں نوازشریف نے اپنے مختصر خطاب میں حاجی شفیع محمد جاموٹ کو دل کی گہرائی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی (ن) میگ میں شمولیت سے خوشی ہورہی ہے اور ان کی جماعت نہ صرف پھلے پھولی گی بلکہ ترقی کی بلندی پر جائے گی انہوں نے کراچی نہ آنے پر معزرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب وہ نہ آسکے تاہم وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے شفیع محمد جاموٹ سمیت شمولیت کرنے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
تبصرے