معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے26 اپریل سے 19 جون تک کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا


اسلام آباد (ثناء نیوز ) معزول وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے26 اپریل سے 19 جون تک کے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے منگل کو درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور صدر کا مواخذہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔صدر نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26 اپریل سے 19 جون تک کیے گئے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے غیر آئینی آرڈیننس جاری کیا ہے جو صدر کے آئینی اختیارات سے تجاوز ہے اس آرڈیننس سے پارلیمنٹ کے حق قانون سازی میں مداخلت کی گئی ہے کیونکہ قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کی جانب سے جاری آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے

تبصرے