کوئٹہ(ثناء نیوز )کوئٹہ میں ہفتے کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے دھوبی کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ واقعہ کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کر دی۔ سریاب روڈ پر واقع ڈرائی کلینرشاپ نامعلوم حملہ آوروں کا ٹارگٹ بنی۔ ملزمان نے دکان میں گھس کر گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے