حکمران اتحاد نے معزول وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل کے بعد کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے

 (اسلام آباد(ثناء نیوز)حکمران اتحاد نے معزول وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل کے بعد کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جلد ہی اس بارے صدارتی آرڈیننس جاری ہو جائے گا آرڈیننس پیش کرنے کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیاجا رہا ہے آرڈیننس کے تحت بل تیار ہو گا نائب وزیر اعظم کے عہدے کی بھی شق رکھی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نا اہل قرار دئے جانے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل سے 19جون 2012تک کے اقدامات کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے پہلے مرحلے میں اس بارے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ بعدازاں آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی کا جلاس آئندہ ہفتے بھی کیا جا رہا ہے ۔آرڈیننس میں نائب وزیر اعظم کی شق بھی ڈالی جا رہی ہینائب وزیر اعظم کو وزیر اعظم کے مساوی اختیارات حاصل ہوں گے اس سلسلے میں حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان ’’کچھ لو کچھ دو ‘‘کا فارمولا طے پایا ہے ۔وزیر اعظم کو ووٹ دینے کے بعد مسلم لیگ (ق) معزول وزیر اعظم کے 26اپریل کے بعد کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کیلئے تعاون کر لے گی صلہ میں نائب وزارت عظمیٰ ملے گی چوہدری پرویز الٰہی اس عہدے پر متمکن ہونگے

تبصرے