لایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ہزار گنجی کے قریب کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس میں ٹکرا دی
کوئٹہ(ثناء نیوز)لایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر ہزار گنجی کے قریب کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس میں ٹکرا دی ‘ جس کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی،جس سے 18 زائرین شہید جبکہ 20جسے زائد زخمی ہوئے بعض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو ایران سے زائرین کی بس پولیس سکواڈ کے ساتھ کوئٹہ آ رہی تھی کہ ہزار گنجی کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بس سے ٹکرا دی اور زور دار دھماکہ ہوا جسکی وجہ بس 50 فٹ دور جا گری اور اس میں آگ لگ گئی موقع پر 8افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہوئے متعدد زخمی راستے میں ہی دم تھوڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس‘ ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ۔قریبی رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو بی ایم سی ‘ سی ایم ایچ اور سول ہسپتال پہنچانا شروع کر دیاجب کہ ایدھی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایران سے آنے والی بس جیسے ہی ہزار گنجی کے قریب پہنچی تودھماکہ ہوا جس سے بس پچاس فٹ دور جا گری اور اس میں آگ لگ گئی اور طرف قیامت خیز منظر تھا لوگو ں کی چیخ وپکارتھی رہی زائرین کے جسموں کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے سامان جل رہا تھا اور زخمی افراد کی چیخ و پکار تھی اور وہ مدد مانگ رہے تھے جبکہ جاں بحق افراد میں سے کئی کے جسم کے ٹکڑے اردگرد پھیل گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتوں سمیت پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی 3پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔سی سی پی او کوئٹہ زبیر محمود کے مطابق دھماکہ میں 40سے50کلو دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا ہے ، جبکہ دھماکہ گاڑی سے بھر ی دھماکہ خیزمواد سے کی گئی ہے ۔ سی سی پی او کوئٹہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوے کہاکہ مزید شواہد ا کھٹے کیے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش بھی جاری ہے، پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کرد ی۔جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے ہزارگنجی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے واقع کی مذمت کر تے ہوئے ،کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا۔
تبصرے