نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا


لاہور (ثناء نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ کراچی ،کوئٹہ ، پشاو ر، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جلوس نکالے گئے اور خطبات جمعہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر برما کی حکومت کے خلاف تقاریر کی گئیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جامع مسجدمنصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی کا کہیں وجود اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ا ندر کوئی دینی غیر ت و حمیت موجود ہے تو برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری آگ و خون کے کھیل کو بند کرانے کے لیے آواز بلند کی جائے ۔ جہاں گزشتہ چند ہفتوں میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر دیاگیاہے اور لاکھوں اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے ان لٹے پٹے اور زخمی مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے لیے اپنے بارڈر بند کردیئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی وزیر ہجرت پر مجبور ان مسلمانوں پر بے سروپا الزامات لگارہا ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ اگر ایک مسلمان کو تکلیف میں دیکھ کر دوسرے مسلمان کی آنکھیں نہیں چھلکتیں اور زبان اس کی تکلیف کا اظہار نہیں کرتی تو ایسی آنکھوں اور زبان کی حالت اور بے حسی پر ماتم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا برما میں ہونے والے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔ اگر مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسری قوم کے خلاف اس طرح کے مظالم سامنے آتے تو اب تک دنیا میں طوفان برپا ہو جاتا اور اقوام متحدہ و امریکہ سمیت مغرب آسمان سر پر اٹھالیتا۔ برما کے مسلمانوں پر قیامت صغرٰی بیت چکی ہے ، لیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔سید منورحسن نے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بندش نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بند گلی کا اسیر بنادیاہے اور وہ کسی بھی قیمت پر جلد از جلد سپلائی بحال کراناچاہتے ہیں لیکن نیٹو سپلائی کی بحالی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے ، دشمن کو اسلحہ فراہم کرنے اور اپنی گردن دشمن کے ہاتھ دینے والی بات ہو گی ۔ پاکستان کے خلاف تحکمانہ امریکی رویہ اس کے خلاف پائی جانے والی نفرت میں اضافہ کر ے گا۔ ڈرون حملوں میں مرنے والے بچوں اور خواتین ، بوڑھوں کو دہشتگرد قراردینے والوں کی عقل پر ماتم کرناچاہیے۔نائن الیون کے بعد امریکی سرپرستی میں مغرب نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف بڑی کشمکش مول لی ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام مغربی تہذیب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسی لیے وہ جگہ جگہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے۔سید منورحسن نے کہاکہ امریکی کانگریس میں ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن پاکستان کے خلاف متحد ہو چکے ہیں او ر وہ ایسی قانون سازی کر رہے ہیں جس کے ذریعے حقانی نیٹ ورک اور القاعدہ سے ہمدردی رکھنے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کر سکیں گے ۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف مذموم کارروائیوں کے لیے یہ حربے استعمال کرناچاہتے ہیں اورپاکستان کو دباؤ میں لاناچاہتے ہیں جبکہ حقانی نیٹ ورک افغانستان کے اندر مسلسل کاروائیاں کر رہاہے جنہیں نیٹو فورسز روکنے میں ناکام رہی ہیں ۔ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر وہ د راصل شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے لیے دباؤ ڈالناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس وقت حکومت نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے تو ملکی سلامتی اور خود مختاری خواب بن کر رہ جائے گی مگر امریکی قرضوں پر پلنے والے غلاموں سے کسی جرأت مندانہ فیصلے کی امید نہیں ۔ سید منورحسن نے کہاکہ حکمران عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لینے پر تلے ہوئے ہیں ۔ شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غربت، بے روزگاری ، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی میں زہر گھول دیاہے ۔ روزانہ خودکشیوں کی خبریں آ رہی ہیں لیکن شرم و حیا سے عاری حکمران کہتے ہیں کہ اٹھارہ کروڑ کی آبادی میں خود کشی کے دوچار واقعات تو معمول کی بات ہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ اصل خبر یہ ہے کہ ان بدترین حالات کے باوجود لوگ زندہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے این آر او زدہ اور ایڈپر پلنے والے امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنا ہوگی ۔ غلامی پر فخر کرنے والوں کی موجودگی میں ملکی حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں نہ قومی سلامتی و خود مختاری کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...