یوفون کمپنی کی طرف سے چلائی گئی کارسکیم کے نام پرمختلف نوسربازوں نے سادہ لوح صارفین کوفون کرکے انعام کاجہانسہ دے کرہزاروں روپے ایزی لوڈکرواکرعوام کومشکلات میں ڈال رکھاہے صارفین یوفون آفس پہنچ گئے ان خیالات کااظہارموبائل ایسوسی ایشن نے صحافیوں سے پات چیت کرتے ہوئے کیا.inp

راولاکوٹ(آئی این پی)یوفون موبائل کمپنی کی چلائی گئی 2 odکارسکیم کے پیش نظرنوسربازوں نے کمپنی کی سکیم کاغلط استعمال کرکے سادہ لوح صارفین کے ہزاروں روپے لوٹ لیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک عرصہ سے یوفون کمپنی کی طرف سے چلائی گئی کارسکیم کے نام پرمختلف نوسربازوں نے سادہ لوح صارفین کوفون کرکے انعام کاجہانسہ دے کرہزاروں روپے ایزی لوڈکرواکرعوام کومشکلات میں ڈال رکھاہے صارفین یوفون آفس پہنچ گئے ان خیالات کااظہارموبائل ایسوسی ایشن نے صحافیوں سے پات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ایسے عناصرکے خلاف فی الفورکمپنی ذمہ داران کاروائی کروائیں اورعوام کے لوٹے ہوئے روپے واپس کروائے جائیں انہوں نے مزیدکہاکہ مختلف لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہماراانعام نکلاہے فلاح نمبرسے کال آئی تھی ان کوہم نے پانچ ہزارکاایزی لوڈ بھی کروایالیکن ہمیں انعام نہیں ملالہذاہماراانعام دیاجائے جبکہ موبائل ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ان کوبتایاکہ کسی بھی موبائل کمپنی کی انعامی اسکیم میں اگرآپ کاانعام نکل جاتاہے توان کے نمائندے آپ کے پاس خودآئیں یاپھرمقامی فرنچائزکواس حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے اوروہ خودمتعلقہ صارف سے رابطہ کرتے ہیں جبکہ جوآپ کے پاس آنے والی کال ہے وہ سراسرفراڈہے آپ ایسے کسی بھی نوسربازکی کال کوحقیقت نہ سمجھیں وہ لوگوں کوجہانسے دے کرلوٹتے ہیں ۔موبائل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشرواشاعت نے بتایاکہ بیشترلوگ ہمارے پاس آئے اورکہاکہ فلاں نمبرسے کال آئی تھی ہم نے ان کوپا نچ ہزارکے موبائل کارڈنمبرلکھوائے کسی کہاہم نے دوہزارکے کارڈلکھوائے ۔موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاکہ کسی بھی ایسی کال پریقین نہ کریں اوراگرآتی ہے تومتعلقہ کمپنی کی فرنچائزیاہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم اس کے خلاف ایکشن کرواسکیں ۔

تبصرے