نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

رواں مالی سال (FY12) کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملک میں ای بینکاری کے ذریعے لین دین/ سودوں کی تعداد اور مالیت 70.9 ملین اور 6,871 بلین روپے تک پہنچ گئی


کراچی (ثناء نیوز)رواں مالی سال (FY12) کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملک میں ای بینکاری کے ذریعے لین دین/ سودوں کی تعداد اور مالیت 70.9 ملین اور 6,871 بلین روپے تک پہنچ گئی جو اس سے گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں بالترتیب 5.9 فیصد اور 6.47 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نظام ادائیگی کے سہ ماہی جائزے میں کہی گئی ہے جو منگل کو جاری کیا گیا۔جائزے کے مطابق رواں مالی سال (م س 12ئ) کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میںپے منٹ سسٹمز کے انفرا سٹرکچر میں مسلسل نمو ہوتی رہی اور اس دوران ملک بھر میں مزید 203 آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں اے ٹی ایمز کی مجموعی تعداد 5,612 ہو گئی جبکہ بینکوں کی مزید 269 برانچوں کو ریئل ٹائم آن لائن برانچوں کی حیثیت سے اپ گریڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں بینکوں کی 10,009 برانچیں کام کر رہی ہیں جن میں سے 9,174 برانچیں ریئل ٹائم آن لائن خدمات پیش کر رہی ہیں۔سال بسال نمو کے رجحان کی تفصیل بتاتے ہوئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ 2012ء کی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت (جنوری تا مارچ 2011ئ) کے مقابلے میں ای بینکاری کے حجم اور مالیت میں بالترتیب 19 فیصد اور 18 فیصد نمو ہوئی۔ آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) اور ریئل ٹائم آن لائن برانچوں (آر ٹی او بی) کے حوالے سے ای بینکاری کے انفراسٹرکچر میں بھرپور نمو ہوئی۔ اے ٹی ایمز کی تعداد میں 13 فیصد اور آر ٹی او بی کی تعداد میں 29 فیصد کی سال بسال نمو ہوئی۔ جائزے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں جنوری تا مارچ 2012ء کی سہ ماہی کے دوران پلاسٹک کارڈز کی تعداد میں 9.47 فیصد اضافہ ہوا۔ زیر جائزہ مدت کے اختتام تک ملک میں مجموعی طور پر 16.7 ملین پلاسٹک کارڈز زیر استعمال تھے۔سہ ماہی جائزے کے مطابق اے ٹی ایم کے ذریعے لین دین/ سودوں کی مجموعی تعداد 5.6 فیصد بڑھی جبکہ ان سودوں کی مالیت میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اے ٹی ایمز کے ذریعے ہونے والے لین دین کی اوسط مالیت 9,828 روپے ہے۔ مجموعی ای بینکاری لین دین/ سودوں میں اے ٹی ایمز کے ذریعے لین دین/ سودوں کا حصہ بلحاظ حجم 59.6 فیصد اور بلحاظ مالیت 6 فیصد رہا۔جائزے کے مطابق گذشتہ سہ ماہی کے اعدادوشمار کے مقابلے میں ریئل ٹائم آن لائن برانچوںکے سودوں میں بھی جنوری تا مارچ 2012ء کی سہ ماہی کے دوران 6.15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سودوں کی مالیت 6.14 فیصد تک بڑھ گئی۔ پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز کے ذریعے سودوں کا حجم اور مالیت بالترتیب 4.5 ملین اور 21.2 بلین روپے رہی اور اس طرح گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں بالترتیب 7 فیصد اور 8.3 فیصد نمو ہوئی۔جائزے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (آر ٹی جی ایس) کے ذریعے بھاری مالیت کی حامل ادائیگیوں کے حجم میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سودوں کی مالیت میں 8.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کا سبب تمسکات کی سیٹلمنٹ کی مالیت کا 18.7 ٹریلین روپے سے گر کر 16.1 ٹریلین روپے ہونا ہے۔ جائزے کے مطابق مذکورہ کمی کے باوجود آر ٹی جی ایس کے سودوں کا بڑا حصہ تمسکات کی سیٹلمنٹ کا تھا جس کے بعد انٹربینک فنڈز کی منتقلیوں اور ملٹی لیٹرل کلیئرنگ کے ذریعے ریٹیل چیکوں کی سیٹلمنٹ کا نمبر آتا ہے اور ان کا حصہ بالترتیب 57.7 فیصد ، 31.5 فیصد اور 10.8 فیصد بنتا ہے۔
لین دین/ سودوں کی مالیت 6,871 بلین روپے تک پہنچ گئی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...