نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی بجٹ برائے سال 2012-13 کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی کی


اسلام آباد(ثناء نیوز) قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی بجٹ برائے سال 2012-13 کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ ارکان دست و گریبان ہو گئے۔ ایک دوسرے پر تھپڑ رسید کیے ۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان حکومت مخالف نعروں سے گونجتا رہا۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویز پھاڑکر وزیر خزانہ کی طرف پھینک دئیے ۔ وزیر خزانہ کاگھیراؤ کیا گیا ۔ ’’ مک گیا شو گیلانی ، گو گیلانی گو‘‘ ، قوم بھوکی مار دی ہائے پیپلزپارٹی ، گیلانی تیرے ضابطے ہم نہیں مانتے۔ ‘‘ اور دیگر نعرے لگائے ۔ حکومت کے سرکردہ اراکین نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گرد حفاظتی دیوار بنا دی تھی ۔ اپوزیشن ارکان کو وزیراعظم کی جانب نہ آنے دیا حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ سپیکر ڈائس کے سامنے سینئر ارکان کو دھکے پڑے ۔ سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ ، رانا فاروق سعید اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔ قومی اسمبلی میں چھ بجکر کر دس منٹ پر وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر شروع کی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے حکومت مخالف مبنی پلے کارڈز اٹھاکر وزیر خزانہ کا گھیراؤکر لیا ۔ اور ڈاکو ، ڈاکو ، جو مشرف کایار ہے و ہ غدار ہے ، وہ غدارہے ۔ مک گیا شو تیرا گیلانی ، گو گیلانی گو ، مشرف کے پٹھو کا بجٹ نامنظور ، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو ، جھوٹ بولنا بند کرو ، گیس چور اور بجلی چور نا منظور ، نعروں کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شکیل اعوان ، پیپلزپارٹی کے جاوید وڑائچ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ اور ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے ارکان دست و گریبان ہو گئے ۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔ قمر الزمان کائرہ ، سید خورشید شاہ ،جاوید وڑائچ کو اپوزیشن ارکان سے چھڑا کر لے گئے ، وزیر خزانہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے ۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی ، اس دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین اراکین سے پلے کارڈز چھین کر پھاڑ دئیے جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین مشتعل ہو گئیں اور مزید پلے کارڈز لے کر حکومتی نشستوں کی جانب آگئیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کردی ۔ بجٹ تقریر کے دوران ایوان حکومت مخالف نعروں سے گونجتا رہا ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ن ہاؤس اور آرڈر ہاؤس کی ہدایات جاری کرتی رہیں۔ اپوزیشن نے ارکان نے سپیکر کی ہدایات کو نظر انداز کردیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گرد حکومتی ارکان حفاظتی دیوار بنا کر کھڑے ہو گئے تھے۔ بجٹ تقریر کے بعد وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی متعدد ارکان کے ہمراہ ایوان سے باہر گئے اس دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین نے نعرے لگائے 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...