مالی سال 2012-13ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےلئے وزارت اطلاعات ونشریات کے 30منصوبوں کےلئے 41 کروڑ 22لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) مالی سال 2012-13ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےلئے وزارت اطلاعات ونشریات کے 30منصوبوں کےلئے 41 کروڑ 22لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کوجاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق ملتان میں ٹی وی سنٹر کے قیام کےلئے 80 لاکھ روپے ، لانڈھی کراچی میں ٹرانسمیٹرکی تنصیب کےلئے 4کروڑ روپے، اے پی پی کی الیکٹرانک نیوز گیدرنگ سروس کےلئے 3 کروڑ روپے، مظفرآباد، حیدرآباد اورملتان میں 100 کلوواٹ کے تین ٹرانسمیٹرزکی تبدیلی کےلئے 5کروڑ 50 لاکھ روپے، گوادر بلوچستان میں ٹرانسمیٹرکی تبدیلی کےلئے ایک کروڑ روپے، میاں چنوں میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کےلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے، بدین میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کےلئے ڈیڑھ کروڑ روپے ، کیل آزاد کشمیرمیں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کےلئے ایک کروڑ روپے، شگر گلگت بلتستان میں پی ٹی وی کے ری براڈ کاسٹ سٹیشن کےلئے ایک کروڑ روپے، استورکےلئے ایک کروڑ 40لاکھ روپے، چلاس کےلئے ایک کروڑ روپے، خاران بلوچستان کےلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
|
تبصرے