Post titleامریکی محکمہ دفاع کے نائب ترجمان جارج لٹل نے کہا ہے کہ ڈرون حملے درست ہیں اور امریکی قانون اور پالیسی کے مطابق کئے جاتے ہیں جارج لٹل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ
واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکی محکمہ دفاع کے نائب ترجمان جارج لٹل نے کہا ہے کہ ڈرون حملے درست ہیں اور امریکی قانون اور پالیسی کے مطابق کئے جاتے ہیں جارج لٹل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر امریکا کو تشویش ہے وہ پاکستان کے خلاف کام نہیں کر رہے تھے بلکہ القائدہ کے خلاف جنگ اور اسامہ کی تلاش میں امریکا کو مدد فراہم کر رہے تھے ان کا مقصد پاکستان کے راز چرانا نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے درست ہیں اور امریکی قانون اور پالیسی کے مطابق کئے جاتے ہیں لیکن شہریوں کی ہلاکت سے گریز کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں نیٹو سپلائی روٹ کے حوالہ سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے پاکستان سے بات چیت کر رہے ہیں ۔
تبصرے