وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان، ٹیکسوں کی تعداد اور شرح میں کمی جیسے اقدامات پر مبنی اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان، ٹیکسوں کی تعداد اور شرح میں کمی جیسے اقدامات پر مبنی اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر بھی اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری رکھا اور وہ لوگ غلط ثابت ہو گئے جو یہ سوچتے تھے کہ پروگرام کے خاتمہ سے اقتصادی انتظام غیر ذمہ دارانہ ہو جائے گا اور نظم و ضبط ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کفایت شعاری لگاتار دوسرے سال بھی جاری رہی اور دفاع اور قرضوں کی ادائیگی کے علاوہ دیگر اخراجات جاریہ کو اسی سطح پر برقرار رکھا گیا۔
|
تبصرے