نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Post title)گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے بدھ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ایرانی صوبہ فارس کے گورنر انجینئر حسین صارغ عابدی کی زیر قیادت10رکنی وفد نے ملاقات کی۔


 
لاہور۔30مئی (اے پی پی)گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے بدھ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ایرانی صوبہ فارس کے گورنر انجینئر حسین صارغ عابدی کی زیر قیادت10رکنی وفد نے ملاقات کی۔ لاہور کے خیر سگالی دورے پر آئے ہوئے ایرانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی حوالے سے ہماری دوستی بہت مضبوط ہے۔ ایران کے لئے پاکستانی قوم کے دل میں قدر کے جذبات موجزن ہیں کیونکہ قیام پاکستان کے موقع پر ایران اس نئی اسلامی مملکت کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والا ملک ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب بھی کوئی پاکستانی ایرانی بھائیوں کے ساتھ ملتا ہے تو اسے یہی محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے بھائی سے مل رہا ہو۔ گورنر نے کہا کہ ثقافتی ادبی دینی اور علمی لحاظ سے دونوں ممالک میں مماثلت ہے۔
 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Newspapet

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور