راولپنڈی (ثناء نیوز )پاکستان نے حتف نائن نصر میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق حتف نائن نصر میزائل زمین سے زمین تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف نائن نصر ساٹھ کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف نائن نصر ملٹی ٹیوب میزائل ہے او ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف نائن نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور تجربے میں حصہ لینے والے انجینئیرز کو مباکباد پیش کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق نصر میزائل اپنی تیز رفتاری کے باعث دشمن کی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کیلئے انتہائی مہلک ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی، چیئرمین نیسکام عرفان برنی، آرمڈ اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق ندیم جیلانی سمیت فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اسٹریٹیجک پلاننگ ڈویژن کا کہنا تھا کہ نصر میزائیل امن کا ہتھیار ہے، اس کا تجربہ ایک بڑی کامیابی، خطے میں پائیدار امن کی ضمانت اور ہر قسم کے خطرات کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک بڑا اضافہ ہے۔۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے