وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان بار کونسل کے وفد نے اپنے وائس چیئرمین اختر حسین کی قیادت میں جمعرات کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان بار کونسل کے وفد نے اپنے وائس چیئرمین اختر حسین کی قیادت میں جمعرات کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔ بار کونسل کے وفد نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ آئین کے مطابق اختیارات کی تین حصوں میں تقسیم ہونی چاہیے جہاں ریاست کے ہر ادارہ کو اپنے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور دوسرے ادارے کے امور کار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان بار کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ادارے اپنے اختیارات آئین میں متعین کردہ حدود کے مطابق استعمال کریں تو جمہوریت کا نصب العین بہترین انداز میں پورا ہو گا اور ان کے مابین تصادم سے بچا جا سکے گا۔
|
تبصرے