وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی سے بجلی پید اکرنے اور ٹیوب ویل چلانے کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی سے بجلی پید اکرنے اور ٹیوب ویل چلانے کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات چین کی کمپنی ”سنٹیک“ کے چیئرمین ڈاکٹر شائی ینگ رونگ کی قیادت میں وفد سے بدھ کوایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کی۔ وزیراعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے اور بلوچستان سمیت پنجاب اور سندھ کے دیگر علاقوں میں زرعی شعبہ کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے منصوبہ جات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی
تبصرے