بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ دشمن سے مقابلہ کے لیے بھارتی فوج کو مزید مستحکم اور طاقتور بنایا جائے گا


نئی دہلی (ثناء نیوز )نئے بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ دشمن سے مقابلہ کے لیے بھارتی فوج کو مزید مستحکم اور طاقتور بنایا جائے گا نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں جنرل بکرم سنگھ نے کہاکہ ماضی کی باتیں بھلا کر آگے کی جانب سفر کرنا ان کی ترجیح ہے سابق آرمی چیف کے دور میں پیدا ہونے والے تنازعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا نئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج کو مزید مضبوط اور طاقتور بنایا جائے گا 59 سالہ جنرل بکرم سنگھ بھارتی فوج کے 25 ویں فوجی سربراہ ہیں جو دو سال تین ماہ تک اپنے فرائض سرانجام دیں گے جنرل سنگھ آرمی چیف بننے سے قبل ایسٹرن آرمی کے کمانڈر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔

تبصرے