پاک فوج نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے مشاورت، کے بعد سیاچن،، گیاری، سیکٹر میں، برفانی، تودے تلے، دبے تمام فوجی جوانوں، اور سویلینز، کو شہید قرار دے دیا
راولپنڈی، (ثناء نیوز ) پاک فوج نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے مشاورت، کے بعد سیاچن،، گیاری، سیکٹر میں، برفانی، تودے تلے، دبے تمام فوجی جوانوں، اور سویلینز، کو شہید قرار دے دیا ۔ پاک فوج نے اعلان کیا ہے، کہ تمام شہداء کے،، جسد خاکی ملنے تک، ریسکیو، آپریشن، جاری رہے گا ۔ آئی ایس پی آر، نے اپنے بیان میں، کہا کہ، فوجیوں، کی شہادت کا اعلان فخر اور دکھ، کے ساتھ، کیا، جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر، کے مطابق واقعہ، کو 52 دن ہو چکے ہیں، اور مشکل موسمی اور جغرافیائی، حالات کی وجہ سے، ریسکیو، آپریشن میں دشواریوں، کا سامنا ہے ۔ بیان کے مطابق، متاثرہ خاندانوں، کے دکھوں، کو دیکھتے ہوئے، تمام مکاتب فکر کے علماء سے، رابطہ کیا گیا اور ان کی رائے طلب کی گئی جس کے بعد متفقہ، طور پر تمام افراد، کو شہید قرار، دینے کا فیصلہ، ہوا ۔ واضح رہے کہ ریسکیو، آپریشن کے دوران اب تک تین، جوانوں، کی نعشیں، نکالی جا چکی ہیں، اور ان افراد، کی تدفین،، بھی، ان کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی ہے ۔
تبصرے