مسلم لیگ نواز کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ صدر زرداری کو میں نے منتخب نہیںکیا۔وزیر اعظم سپریم کورٹ کے احکامات مانیں۔زرداری گیلانی قوم کی جان چھوڑدی


ماتلی(ثناء نیوز)مسلم لیگ نواز کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ صدر زرداری کو میں نے منتخب نہیںکیا۔وزیر اعظم سپریم کورٹ کے احکامات مانیں۔زرداری گیلانی قوم کی جان چھوڑدیں۔میں سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کروں گا۔وہ جمعرات کو ماتلی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات کرائے عوام اس سے تنگ ہیں حکمران اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں گزشتہ چار سال میں ملک کے مسائل بڑھادیئے گئے ہیں حکمران ملک اورعوام کی جان چھوڑدیں۔نواز شریف نے کہا کہ صدر زرداری دوسری جگہ تقسیم کی بات کرتے ہیں ا نہیں چاہئے کہ وہ سوچ سمجھ کر ملکی معاملات پر بات کیا کریں۔انہوںنے کہا کہ سندھ محبت ریلی ،سندھ کی تقسیم کے خلاف تھی ۔محبت ریلی پر فائرنگ سے 12لوگ مرگئے مگرکسی کو پروا نہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آیا اگر عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہوتا ہر قدم پر ان کے ساتھ ہوتے ۔ سبزیاں ،آٹیں، دال ،دودھ ، گیس سب کی سب مہنگی کردی گئیں ۔ایک دن قیمتیں کچھ ہوتی ہیں دوسرے دن قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے آئے دن قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی مگر اب بجلی آتی نہیںلیکن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اس معاملے پر سندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تبصرے