مقبوضہ کشمیر کے 26 ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بچوں کے ڈاکٹر تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے 26 ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بچوں کے ڈاکٹر تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔ بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 10 لاکھ بچوں کے لئے صرف 24 چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ 26 اضلاع میں سرے سے بچوں کے لئے ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہیں جن اضلاع کے ہسپتالوں میں بچوں کے لئے ڈاکٹر موجود نہیں ان میں کپواڑہ ، بندی پورہ ، بارہ مولا ، بڈگام ، کلگام ، اسلام آباد سمیت 26 اضلاع شامل ہیں ۔ کپواڑہ میں بچوں کے ڈاکٹروں کی تمام اسامیاں خالی ہیں ۔ جہاں بچوں کی آبادی 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس کے علاوہ جن ہسپتالوں میں بچوں کے ڈاکٹر تعینات ہیں وہ بھی اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں رہتے جس کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجے کے آلات تو موجود ہیں لیکن ڈاکٹر نہیں ہیں بچوں کے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ بچوں کو دوسرے ہسپتالوں کی طرف ریفر تو کر دیا جاتا ہے لیکن طویل سفر کی وجہ سے وہ راستے میں ہی دم توڑ


جاتے ہیں ۔



تبصرے