نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

،پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کی صورت میں بھتہ ٹیکس ختم ہونا چاہیے متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارکی میڈیاسے گفتگو


،پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کی صورت میں بھتہ ٹیکس ختم ہونا چاہیے
متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارکی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرووفاقی وزیرسمندرپارپاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجٹ غیر روایتی ہے،عام آدمی کو ریلیف جبکہ سرمایہ داروں جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے،پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کی صورت میں بھتہ ٹیکس ختم ہونا چاہیے ۔و ہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی میعشیت اسوقت تباہی کے دھانے پر ہے ،مہنگائی بے روزگاری غربت اور لوڈ شیڈ نگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ،یہ غیر روایتی بجٹ پیش کیا گیا وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ، بجلی تیل ،اشیاءخوردونوش غزائی اجناس کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہے توانائی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، اب یہ وقت ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے سرمایہ داروں جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے65سالوں سے عام آدمی ٹیکس ادا کر رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کی صورت میں بھتہ ٹیکس ختم ہونا چاہے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے طرز پر انکم جنریشن پروگرام شروع کیا جائے،توانائی اور ترقیاتی کاموں پر سرمایہ کاری کرنی چاہے تیل اور بجلی پر سبسڈی دینی چاہے مزدور کی کم سے کم اجرت 12000 ماہانہ ہونی چاہے ،حکومت کو ایم کیو ایم کے شیڈوبجٹ کو سامنے رکھ کو پالیسی بنانی ہو گی اب کام کرنے کا وقت ہے شترمرغ کی طرح گردن مٹی میں دبانے سے کام نہیں چلے گا ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...