امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی سے متعلق امریکی سینٹ کی دو کمیٹیوں کے فیصلہ کی حمایت کر دی
واشنگٹن (ثناء نیوز ) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی سے متعلق امریکی سینٹ کی دو کمیٹیوں کے فیصلہ کی حمایت کر دی ۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا کہ وہ امریکی سینیٹ پینل کی دو کمیٹیوں کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کمی کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سینٹ کی جانب سے کیاجانے والا اقدام مناسب ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی آئی اے کو مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا دینے پر مایوسی ہوئی ۔ مارٹن ڈمپسی نے کہا کہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے اور امریکہ اس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
تبصرے