مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے جی بی پنت ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں جس میں وضاحت کی جائے کہ حکومت نے بچوںکی ہلاکت کے ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہی
سری نگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے جی بی پنت ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت پر حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں جس میں وضاحت کی جائے کہ حکومت نے بچوںکی ہلاکت کے ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے ایم ماگرے کو بھی ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے بیان حلفی جمع کرائیں کہ بچوں کی ہلاکت کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عدالت عالیہ کے منصور احمد میر اور حسنین مسعودی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز یہ احکامات جاری کیے۔ بینچ سماجی کارکن ڈاکٹر روف محی الدین ملک اور تنویر خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کررہاتھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت مقبوضہ کشمیر کے ہسپتالوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم جاری کرے۔عدالت نے ہسپتال میں لیبارٹریوں اوران میں دستیاب سہولیات بار ے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ عدالت نے قراردیاہے کہ پرنسپل سیکرٹری صحت مئی کے آخر تک ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔ عدالت نے مزید کہا کہ نرسنگ سٹاف کی تعدادبارے بھی بتایا جائے
تبصرے