اسلام آباد نئے مالی سال میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 8 کھرب 73 ارب روپے رکھا گیا ہے


اسلام آباد(ثناء نیوز )اسلام آباد نئے مالی سال میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 8 کھرب 73 ارب روپے رکھا گیا ہے، اس میں سڑک مواصلات منصوبوں کا تقریبا بیس فیصد ، فیصل آباد ملتان موٹروے سے متعلق رکھا گیا ہے جبکہ ایٹمی توانائی شعبہ کیلئے 39 ارب روپے رکھے گئے ہیں. مالی سال 13-2012 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان کی دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی کا کل حجم 8 کھرب 73 ارب روپے رکھا گیا ہے، اس میں وفاقی منصوبوں کیلئے 3 کھرب 50 ارب روپے اور صوبائی منصوبوں کیلئے 5 کھرب 13 ارب مختص کئے گئے ہیں، ایرا منصوبوں کے لئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 39 ارب 17 کروڑ روپے مختص ہیں، چشمہ کے نیوکلیئر پلانٹ 3 اور پلانٹ 4 کی تعمیر کیلئے 34 ارب 56 کروڑ رکھے گئے ہیں، کراچی میں 1000 میگاواٹ اور 300 میگاواٹ منصوبوں کیلئے 89 کروڑ روپے اور ملک میں 6 نئے مقامات پر نیوکلیئر پاور پلانٹس کے سروے کے لئے ساڑھے 3 کروڑ مختص ہیں، پی ایس ڈی پی میں ریلوے منصوبوں کیلئے 22 ارب 88 کروڑ روپے مختص ہیں، اس میں ریل انجنز کی خریداری، بحالی و مرمت کے 4 منصوبوں کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے شامل ہیں، پی ایس ڈی پی میں شاہرات، موٹرویز، سڑک منصوبوں کیلئے 50 ارب 87 کروڑ روپے مختص ہیں، اس میں فیصل آباد، ملتان موٹروے ایم 4 سے متعلقہ منصوبوں کیلئے9 ارب 65 کروڑ شامل ہیں، زلزلہ سے متاثرہ قومی شاہراہ این 5 کی تعمیر نو کیلئے 3 ارب 70 کروڑ اور شاہراہ قراقرم کی بحالی و توسیع کیلئے 3 ارب 29 کروڑ روپے مختص ہیں،عطا آباد جھیل سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے 1 ارب 60 کروڑ مختص ہے۔ 

تبصرے