نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی. تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے نے ایک گھرپر4 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے


میر علی(ثناء نیوز )شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی. تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے نے ایک گھرپر4 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملے کے مقام پر ملبے سے مزید لاشیں نکالنے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد16ہو گئی ہے. یہ حملہ تحصیل میر علی سے تین کلومیٹر دور جنوب کی جانب واقع گاں عیسو خیل میں کیا گیا جہاں حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک مکان اور وہاں آنے والے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پیر کی صبح ہوئے اس حملے میں دو میزائل داغے گئے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے مشرق میں پچیس کلو میٹر دور واقع میرعلی نامی علاقے میں ہونے والے اس امریکی ڈرون حملے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر ملکی بھی مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ میر علی میں واقع جنگجوں کے ایک کمپانڈ پر کیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی تھے۔واضح رہے کہ عیسو خیل میں دو ہفتوں کے دوران ہونے والا یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل ہونے والے دو حملوں میں بھی غیرملکی ہلاک ہوئے تھے۔اس سے پہلے اٹھائیس مئی کو بھی اسی علاقے میں ہونے والے دو ڈرون حملوں میں چھ غیر ملکی جنگجوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوبیس مئی کو اسی گاں پر ڈرون حملے میں آٹھ غیر ملکی ہلاک ہو گئے تھے جن کا تعلق ترکمانستان سے بتایا گیا تھا۔پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے گزشتہ کئی سال سے جاری ہیں۔ ان حملوں میں پاک امریکہ تعلقات کے دوران کمی یا وقتی تعطل آتا ہے تاہم یہ یہ حملے مکمل طور پر کبھی بند نہیں ہوئے۔گزشتہ سال نومبر میں سلالہ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر نیٹو کے فضائی حملے کے بعد ان ڈرون حملوں میں تعطل آیا تھا تاہم کچھ عرصے کے بعد حملوں کا آغاز دوبارہ ہو گیا۔امریکی شہر شکاگو میں نیٹو کانفرس کے بعد سے ان ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے، کانفرس میں شریک پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ڈرون حملوں کا معاملہ ایک بار پھر امریکی حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتا ہے۔ تاہم امریکی حکام کا موقف رہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ڈرون حملے ایک موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق2009 پاکستانی قبائلی علاقہ جات پر مجموعی طور پر 45 ڈرون حملے کیے گئے۔ 2010 میں ان حملوں کی تعداد 100 رہی جبکہ 2011 میں 64 ڈرون حملے ہوئے۔ امریکی تھنک ٹینک نیو امریکا فانڈیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ برس کے دوران ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں 1715 سے لے کر 2680 افراد مارے جا چکے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...