کسی کو موٹاپے کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانا منافرت پھیلانے اولا جرم بن سکتا ہے ،ارکان پارلیمنٹ اور ایک معروف چیریٹی نے یہ رائے پیش کی ہے


لندن(ثناء نیوز )کسی کو موٹاپے کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانا منافرت پھیلانے اولا جرم بن سکتا ہے ،ارکان پارلیمنٹ اور ایک معروف چیریٹی نے یہ رائے پیش کی ہے ۔ برطانیہ میں غیر سرکاری تنظیم کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ جسمانی ساخت پر امتیاز کوبھی نسلی اورجنسی بنیاد پر امتیاز سے متعلق قوانین میںشامل کرنے کا جائزہ لیں ، ایکویٹیز ایکٹ 2010 ء کے تحت کسی کواس کی نسل ، صنف ، جنس ، عمر یا معذوری سمیت مختلف وجوہ پرامتیاز اور ہراساںکرنے کے خلاف تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ پارلیمانی گروپ نے جسے چیریٹی سنٹرل وائی ایم سی اے کی حمایت حاصل ہے ، ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جسمانی ساخت کی عکاسی کی گئی ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ جسمانی ساخت کی بنیاد پرا متیاز کے مسئلے کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھاجائے کہ اس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اسپر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے ، اس میںا س بات کا جائزہ لینا شا مل ہے کہ آیا ایکویٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکیاس کو بھی اس میںشامل کرلینا اس طرح کے امتیاز سے نمٹنے کا مناسب طریقہ نہیں ہوگا۔ سنٹرل وائی ایم سی اے کی چیف ایگزیکٹو روزی پریسکاٹ کا کہنا ہے کہ زبانی بدکلامی بھی اگر بہت سنگین نوعیت کی ہو تو لوگوںکو اس پر سزا دی جا سکتی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی ساخت کے معاملے میں امتیاز بہت بڑے پیمانے پر جاری ہیاس لیے ایکویٹیز ایکٹ میں اسے شامل کرنے ک لیے ایکٹ کوتوسیع دی جانی چاہیئے۔

تبصرے