کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مدرسے میں بم دھماکے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کے 2 بھتیجوں سمیت 15 افراد جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے


کوئٹہ(ثناء نیوز )کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مدرسے میں بم دھماکے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری کے 2 بھتیجوں سمیت 15 افراد جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق سے جامع اسلامیہ میں دھماکہ جمعرات کے روز اس وقت ہوا جب قرآن حفظ کرنے والے طالب علموں کی دستار بندی کی جا رہی تھی اور مدرسے میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی بچے ہاتھوں میں پھولوں کے ہار لیے باہر نکلے تو اچانک مرکزی دروازے کے باہر دھماکہ ہو گیا بچوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کر دی گئی دھماکہ خیز موادگاڑی میں نصب تھا۔ پولیس آفیسر کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور وہاں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

تبصرے