پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز کر دیا جبکہ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے کہا ہے
اسلام آباد(ثناء نیوز )پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز کر دیا جبکہ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے منگل کے روز اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے قبل وزیر خارجہ حناء ربانی کھر اور کیتھرائن ایشٹن کی سربراہی میں پاکستانی اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری ،انسانی حقوق، گورننس، توانائی ، تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پانچ سالہ منصوبہ بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔بعد ازاں مشترکہ کانفرنس میں حناء ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات تعاون کے پانچ سالہ منصوبے کے نفاذ کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ یورپین یونین کے ساتھ ہمارے تعلقات نہایت اہم ہیں کیونکہ یورپی ممالک نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔ ہمیں ان تعلقات کو طویل المدتی شراکت داری میں منتقل کرنا چاہیے جس سے پاکستان اور یورپی ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ برآمدات 4 ارب 60کروڑ یورو جبکہ درآمدات 3 ارب 70 کروڑ یورو کی ہیں اور باہمی تجارت کا کل حجم 8 ارب 30 کروڑ یورو ہے۔گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سماجی ترقی کے 3 سالہ ترقیاتی منصوبے کے تحت یورپی یونین پاکستان کو 22 کروڑ 50 لاکھ یورو دے رہا ہے یہ رقم خیبر پختونخوا ور پنجاب کے صوبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ا نہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور 2010ء کے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے حناء ربانی کھر نے کہا ان مواقع پر یورپین یونین نے نہ صرف پاکستان کی نقد رقوم کی شکل میں مدد کی بلکہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دے کر بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کیا اور ہم پریفنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہو جائے گا جس سے پاکستانی تاجروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ حناء ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت کو ادارہ جاتی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں آزادانہ تتجارت معاہدے پر مذاکرات شروع کریں گے۔پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دیرپا شراکت داری چاہتا ہے جس کے لیے آج پاکستان اوریورپی یونین کے ساتھ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35 ہزار افراد کی قربانیاں دی ہیں اور 70 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن نے کہا
تبصرے