نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے


نئی دہلی(ثناء نیوز )امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے پاکستان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے اور یہ کہ امریکہ کے خلاف گیارہ ستمبر کے حملوں کی سازش تیار کرنے والی قیادت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے۔ نئی دہلی میں دفاعی تحقیق کیادارے آئی ڈی ایس اے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے باہمی تعلقات کو پیچیدہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے بھارت اور امریکہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈرون حملوں سے متعلق انکا کہنا تھا ہم نے یہ بالکل واضح کردیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرتے رہیں گے۔پنیٹا نے کہا کہ یہ ہماری سالمیت کا بھی سوال ہے، ڈرون حملوں کا تعلق صرف امریکہ کے تحفظ سے ہی نہیں ہے۔شدت پسند پاکستانیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور یہ کہ خطے میںامن و استحکام کے لیے بھارت کو افغانستان میں زیادہ بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو فروغ دیکر اپنے اختلافات ختم کرنے کی راہ میں اہم قدم اٹھایا ہے اور اس سے پاکستان کو اپنی معیشت کو سنبھالنے اور شدت پسندی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی نوعیت پیچیدہ ہے، بھارت اور امریکہ دونوں کے لیے۔ لیکن ہمیں حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔بھارت اور امریکہ کو پاکستان سے اپنے اختلافات کے باوجود اسے اینگیج کرنا ہوگا تاکہ جنوب ایشیا کو پر امن اور خوشحال بنایا جا سکے۔امریکی وزیرِ دفاع نے بدھ کو اپنے ہم منصب اے کے اینٹونی سے بھی ملاقات کی جس میں ان کے مطابق افغانستان کی صورتحال، پاکستان سے تعلقات اور باہمی دفاعی تجارت اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پنیٹا کے مطابق بھارتی قیادت سے اپنی بات چیت میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو افغانستان میں کاروبار، تعمیر نو اور سکیورٹی فورسز کی تربیت میں زیادہ اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں رونما ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بھارت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔اس سے قبل منگل کی دوپہر دلی پہنچنے کے بعد انہوں نے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...