اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی کابینہ نے امریکہ کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق تحریری معاہدے کی منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ کی سفارشات کے تحت دفاعی تعاون بارے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ کابینہ نے حقائق کے منافی پاکستان کے خلاف پاسپورٹ سکینڈل شائع کرنے پر برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ نے واضح کیا ہے کہ بے بنیاد سکینڈل کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ برطانوی عدالت میں ہی قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ کابینہ نے نا جائز منافع خوری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو قیمتوں کے میکانزم کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ مصنوعی مہنگائی کے خلاف متعلقہ سرکاری مشنری کو حرکت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان سٹیل ملز کے لیے 8 ارب 60 کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی توثیق کر دی ہے۔ ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کابینہ کو اپنے سعودی عرب اور افغانستان کے حالیہ دوروں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور افغانستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلق ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے آتا ہے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ افغانستان کو بھی کامیاب قرار دیا اور کابینہ کو بتایا کہ افغان صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہ ے۔پاکستان اپنے بردار ہمسائیہ ملک میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خود خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ کابل میں سہ فریقی مذاکرات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان حکومت نے پاکستان تاجروں کے لیے ملٹی پل ویزوں کی سہولت کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے حکام نے برطانوی اخبار میں شائع پاسپورٹ سکینڈل کے بارے میں اصل حقائق سے آگاہ کیا ۔حکام نے سکینڈل کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کابینہ نے دی سن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کافیصلہ کرتے ہوئے اخبار سے ہر جانہ طلب کرنے کے لیے برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہتک عزت کا دعوی کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی سفارشات کے تحت امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ سپلائی لائن و دفاعی تعاون کے حوالے سے شرائط کار کے مطابق تحریری معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ناجائز منافع کاروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔کابینہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام سرکاری مشنری کو بروئے کار لائیں۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے