برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے


لندن(ثناء نیوز) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ایک خط کے ذریعےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے کیونکہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے لیے نقصان دہ ہیں۔12 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے امریکہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں اور ان سے دہشت گردوں کو کاررائیوں کا جواز ملتا ہے اور یہ حملے برطانیہ اور مغربی دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے نقصان ہے۔ ان سے انتہاء پسندی بڑھ رہی ہے ان حملوں کو فوری بند ہونا چاہیے۔

تبصرے