امریکہ کے ساحلی علاقوں میں شدید طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی۔ طوفان کی باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے


واشنگٹن (ثناء نیوز ) امریکہ کے ساحلی علاقوں میں شدید طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی۔ طوفان کی باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔امریکی ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث نو سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طوفان نے کئی بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلاڈلیفیا، اوہائیو، شمال مغربی پنسلوانیا، کوئنز، بروکلین، مین ہنٹن، بالٹی مور اور نیو یارک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ دریائے مسی سپی میں طغیانی کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

تبصرے