امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آرورا میں ہونے والے واقعے کے بعد لوگوں میں بندوق خریدنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے


کولاراڈو (ثناء نیوز )امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آرورا میں ہونے والے واقعے کے بعد لوگوں میں بندوق خریدنے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق آرورا واقعے کے تین دن بعد لوگوں میں قانونی طور پر بندوق خریدنے کے رحجان میں تینتالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کولاراڈو کے تفتیشی بیوور کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدد و شمار کے مطابق آٹھ سو اسی افراد نے تیرہ جولائی کو کولاراڈو حادثہ پیش آنے سے پہلے حکومت کی جانب سے منظور شدہ تصدیقی عمل کے لیے درخواستیں دی تھیں۔اعدادو شمار کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہزار دو سو سولہ افراد نے جمعہ کو جبکہ ایک ہزار دو سو تینتالیس افراد نے سنیچر کو درخواستیں دیں۔کولاراڈو کے تفتیشی بیوور کیمطابق ہفتے کے اختتام پر دو ہزار آٹھ سو ستاسی افراد کی بندوق خریدنے کی درخواست کو منظور کیا گیا۔کولاراڈو کے گاں آروارا میں بندوق کی دوکان کے مالک ڈک روتن کا کہنا ہے کہ بندوق کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے ڈینور پوسٹ کو بتایا کہ بندوق خریدنے والے افراد اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا کے ایک سنیما گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعے کے ذمہ دار چوبیس سالہ جیمز ہولمز پیر کو پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے۔جیمز ہولمز پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست کولاراڈو کے شہر آرورا کے سنیما گھر میں اس وقت فائرنگ کر دی جب لوگ فلم بیٹمین دیکھ رہے تھے۔

تبصرے