صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہخواتین پر تشدد کے خلاف مہم خوش آئند ہے


اسلام آباد(ثناء نیوز ) صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہخواتین پر تشدد کے خلاف مہم خوش آئند ہے مہم میں کام کر نے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خواتین پر تشدد ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور تشدد خواتین کی انا اور شخصیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے خواتین پر مظالم پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ ایوان صدر میں خواتین پر تشدد کے خلاف 10 لاکھ افراد کی دستخطی مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کے حقوق کے لیے شعور آگہی پیدا کرنا ہے۔ صدر نے کہا کہ ملک بھر میں مظلوم خواتین کو پناہ دینے کے لیے 26 سینیٹرز قائم کیے گئے ہیں جمہوری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیرا ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اہم مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں خواتین کو مزید با اختیار بنایا جائے گا ۔ خواتین کے حقوق کے لیے جمہوری حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی کی قیدی خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر نے کا اقدام کیا گیا کام کے مقامات پر خواتین کو ہراساں کر نے کے خلاف قانون پاس ہوا خواتین ججز تعینات کر نے سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہے ہیں صدر نے کہا کہ متعدد اہم اقدامات کے باوجود بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے خواتین کے بارے میں مردوں کے خیالات میں تبدیلی لانا ہو گی ۔ صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ انسان یحقوق کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ صدر نے کہا کہ خواتین پر تشدد ہر شعبہ زندگی میں دیکھنے میں آیا ہے۔ صدر نے کہا کہ خواتین پر تشدد بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ظلم و بربریت کی ایک بدترین شکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی کوشش ہے کہ خواتین پر ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تمام قوانین کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کوشش ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں با اختیار بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ قانون سازی کے ذریعے گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو ریلیف دیا جائے اس سے قبل صدر مملکت نے خواتین پر تشدد کے خلاف 10 لاکھ افراد کی دستخطی مہم میں حصہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین پر ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اور انہیں ہر شعبے میں با اختیار بنایا جائے گا۔

تبصرے