سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانونکے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج( پیر )کو ہوگی


اسلام آباد(ثناء نیوز )سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانونکے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج( پیر )کو ہوگی مقدمات کی سماعت کے لییے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے، عدالتی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاکراللہ جان، جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس جوادخواجہ اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخارچودھری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری میں توہین عدالت قانون کے خلاف دائردرخواستوں کی ابتدائی سماعت کی تھی ، اس پر عدالت نے فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی ، وزیرقانون،اٹارنی جنرل، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیئے تھے جبکہ سماعت 23 جولائی کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا،توہین عدالت کے اس نئے قانون کے خلاف 18 مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ 

تبصرے