پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ میاں منظور وٹو کی سیاسی بصیرت سے خوفزدہ میاں برادران صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف بلا جواز بیان بازی کر رہے ہیں
صدر گوگیرہ(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ میاں منظور وٹو کی سیاسی بصیرت سے خوفزدہ میاں برادران صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف بلا جواز بیان بازی کر رہے ہیں 'صدر زرداری کی بہترین صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جا رہا ہے جسکا ثبوت بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری آنا ہے 'مارچ کے وسط میںجمہوری حکومت کی معیاد پوری ہوتے ہی نگران سیٹ اپ تشکیل دے دیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کر رکن حاجی سجاد چوہدری اور حاجی ناصر وحید کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے