برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی ) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی برسلز پہنچ گئے، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ برسلز میں امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے ملاقات کریں گی۔ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی وفد یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ کمیٹی ایچ ٹین سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد کے یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ پاکستانی وفد نیٹو کے سیکرٹری جنرل راس موسن سے بھی ملاقات کرے گا۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے