سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے واضح کیا ہے کہ چاہے سارے اسٹیشن بند ہو جائیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں فیصلہ قانون کے مطابق کرینگے کاروبار منافع بخش لگے تو کرے ورنہ چھوڑ دیا جائے لائسنس کے بغیر سی این جی کی فروخت نہیں کی جاسکتی۔بدھ کو سپریم کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین نے کی اس موقع پر عدالت میں سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ |
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook
تبصرے